جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اگلے سال کسی وقت کوویڈ-19 کی عالمی ہنگامی صورتحال ختم ہوجائے گی۔جنیوا میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے،عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی کوویڈ-19ایمرجنسی کمیٹی اگلے ماہ کوویڈ-19 ایمرجنسی کے خاتمے کے اعلان کے معیار پر تبادلہ خیال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے سال کسی وقت، ہم یہ کہہ سکیں گے کہ کوویڈ-19 اب عالمی صحت کی ہنگامی صورتحال نہیں رہی۔تاہم، ٹیڈروس نے مزید کہا کہ کوویڈ-19 کی وبا کا بنیادی سبب سارس- کووی-2 وائرس ختم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سارس- کووی-2 وائرس دنیا میں ہی رہے گا اور تمام ممالک کو سانس کی دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ انفلوئنزا اور آر ایس وی (ریسپیریٹری سنسیٹیئل وائرس)پر قابو پانے کے لیے سیکھنے کی ضرورت ہوگی، یہ دونوں اب بہت سے ممالک میں تیزی سے پھیل رہے ہیں۔
امید ہے اگلے سال کوویڈ-19 کی عالمی ہنگامی صورتحال ختم ہوجائے گی،سربراہ ڈبلیو ایچ او
Dec 16, 2022