بزنس کمیونٹی کے مسائل کو دستاویزی شکل دی جائے:گورنر خیبرپختونخوا 


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے جو جب یہ مضبوط اور توانا ہوگی تو ملک خوشحال ہوگا۔ میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا سپاہی ہوں۔ ہم نے ایک ہوکر خوشحال پاکستان کی طرف قدم بڑھانا ہے ۔ ترقی کے منازل وہی طے کرتے ہیں جو مشکلات کو عبور کرنے کی صلاحیت ، جذبہ اور ہمت رکھتا ہے ۔ بزنس کمیونٹی کے جتنے بھی مسائل ہیں انہیں دستاویزی شکل دی جائے تاکہ ہم حکومت کے ساتھ بیٹھ کر ان کے حل کےلئے جدوجہ کر سکیں۔ میری تجویز ہے کہ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ایک بہت بڑا بزنس کمیونٹی کنونشن منعقد کریں۔ وزیر اعظم صاحب کو اس میں بلا لیں گے اور یہ ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوگا کیونکہ بزنس کمیونٹی کے زیادہ مسائل ہیں۔ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری کا ہے اور روزگار کے مواقع صنعتی و تجارت پیدا کر سکتی ہے حکومت پیدا نہیں کر سکتی ۔ گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ حکومت کی بھی یہی خواہش ہے کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی مسائل ختم کریں۔ اس وقت انتہائی مشکل حالات ہیں اور ہر پاکستانی نے اپنی قوت اور طاقت کے مطابق ملکی ترقی کےلئے اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ ماضی کو چھوڑ کر مستقبل کو دیکھ کر اقدامات اٹھانے ہونگے ۔ آپ کے مسائل میرے مسائل ہیں۔ ان کے حل کےلئے جدوجہد کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے، پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے لیڈر حاجی غلام علی کا گورنر خیبرپختونخوا بننے کے بعد ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کا پہلا دورہ کےا امین اللہ بیگ نائب صدر ایف پی سی سی آئی و چیئرمین کیپٹل آفس، مرزا عبدالرحمن چیئرمین کوآرڈینیشن کی جانب سے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کیپٹل آفس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ پھولوں کی بارش کی گئی جبکہ ممبران کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کےے گئے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ صاحب کا پیغام بھی سنایا گیا۔ 
گورنر خیبرپختونخوا 

ای پیپر دی نیشن