اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اور آزر بائیجان سماجی تحفظ کے شعبہ جات میں ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے آزربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن تیمرلان خلیلوف سے ملاقات کے دوران کی۔فیصل کریم کنڈی نے آذربائیجان کے سفیر کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مختلف اقدا مات کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 70 ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے میں سنجیدہ ہے۔آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے فیصل کریم کنڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان بھی پاکستان کے ساتھ مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے منصوبہ بندی کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے وزیر مملکت کویہ بھی بتایاکہ آزربائیجان میں پاکستانی مصنوعات کی بہت زیادہ مقبولیت پائی جاتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی