اسلام آ باد(نوائے وقت رپورٹ ) بنیادی طور پر حقیقی معیشت کی ترقی کے ساتھ، چین کے ای کامرس پلیٹ فارم پر آن لائن پاکستانی قومی پویلین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ آن لائن کمیو نیکییشن کا استعمال کرتے ہوئے سامعین کو بڑھانے اور چین اور پاکستان کے کاروباری اداروں اور صارفین کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے مواصلات، تعلیم اور اشتہارات سے پاکستان کی فیزیکل پیداوار، لاجسٹکس اور تخلیق کی صلاحیتوں کو سپورٹ کرے گا۔ ان خیا لات کا اظہار پریسٹیج انٹرنیشنل کی صدر گا شیاوو¿ نے گوادر پرو انٹرویو میں کیا۔ پریسٹیج انٹرنیشنل ایک چینی کمپنی ہے جو بین الاقوامی تجارتی کاروبار کے لیے وقف ہے۔ 2019 میں اس نے اپنے قومی پویلین پروجیکٹ پر چینی ای کامرس پلیٹ فارم جے ڈی ڈاٹ کام اور سی او ایف سی او وومائی کے ساتھ تعاون شروع کیا۔ ۔ یہ اس وقت 8 ممالک کے قومی پویلین چلاتا ہے، جن میں پاکستان، فلپائن، لاو¿س وغیرہ شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستانی مصنوعات چینی آن لائن صارفین میں بے حد مقبول ہیں۔ گا نے انکشاف کیا کہ اس مارچ میں بسکٹ کے لیے خریداری کے آرڈرز کی کل تعداد 2.8 ملین تھی، جو تمام قومی پویلینز میں ملتے جلتے پروڈکٹس میں اعلیٰ درجہ پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہم پاکستانی خصوصیات کے ساتھ مصنوعات کی کیٹیگریز میں اضافہ جاری رکھیں گے۔ فی الحال، ہم چلغوزے ،، جیولری، ہاتھ سے بنے قالین اور دیگر مصنوعات متعارف کرانے کی تیاری کر رہے ہیں جو پاکستان کے قومی رسم و رواج کو ہمہ جہت طریقے سے ظاہر کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق آن لائن نیشنل پویلین پراجیکٹ میں آن لائن ریٹیل اور آف لائن ہول سیل کو یکجا کیا گیا ہے تاکہ پورے چینل کی مارکیٹ میں رسائی حاصل کی جا سکے۔
پاکستانی مصنوعات چینی آن لائن صارفین میں بے حد مقبول ہیں،مارچ میں بسکٹ کے آرڈرز 2.8 ملین تھے
Dec 16, 2022