جنوبی پنجاب صوبے پر سب اتفاق،سندھ کی بات کرنے والوں کے منہ میں خاک:مراد علی شاہ کا سخت جواب

Dec 16, 2022


 سیہون(بیورو رپورٹ)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے آئین میں گنجائش ہے کہ وزیراعلی اسمبلی توڑ سکتا ہے تاہم بہترہے اسمبلیاں نہ توڑی جائیں۔ خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے والا سوال اب گھسا پٹا ہو چکا ہے، اسمبلیاں توڑنے کیلئے وزیراعلی کو اختیار ضرور ہوتا ہے لیکن اس کے پیچھے سوچ ہونی چاہیئے، کسی کو خوش کرنے کیلئے اسمبلی نہیں ٹوٹتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی وزیراعلیٰ اسمبلی توڑتا ہے تو وہ یا تو سمجھتا ہے کہ اس سے حکومت کا نظم و ضبط نہیں چلتا یا وہ سمجھتا ہے کہ وہ اسمبلی سنبھال نہیں سکتا اس لیے اسمبلی توڑنی پڑتی ہے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلیاں توڑیں گے تو دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے۔ مراد علی شاہ نے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے سوال پر بڑا سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے منہ میں خاک، سندھ کو توڑنے کی بات نہیں ہونی چاہئے۔ سندھ میں نئے صوبے نہیں بنانے جار ہے، کوئی بھی سندھ کو توڑنے کی بات نہیں کرسکتا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے سب کا اتفاق ہے۔ اتحادی حکومت کی ترجیح معیشت کوبحران سے نکالنا ہے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیہون حادثے میں جاں بحق افراد کی تعزیت کیلئے آیا ہوں, سانحہ بہت افسوسناک تھا،اس میں 21 خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے تھے, حکومت نے جاں بحق افراد کے لئے 10 لاکھ روپے فی کس اعلان کیا ہے,پی پی ہمیشہ عوام کے دکھ درد میں ساتھ ہوتی ہے۔ اتحادی حکومت ان مشکل حالات سے ضرور نکلے گی۔علاوہ ازیں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، ملک میں سیاسی ہلچل سے نقصان ہوگا۔وزیراعلیٰ کو اسمبلی تحلیل کرنے کا حق ہے لیکن اس کے لیے زمینی حقائق ملکی مفاد میں ہونے چاہئیں۔پنجاب اور وزیر اعلیٰ کے پی کے کو عمران خان کی ذاتی سوچ پر اعتماد ہے کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔پیپلز پارٹی جھموری جماعت ہے، اس نے ہمیشہ جھموریت کا ساتھ دیا اور اسمبلیوں کی مدت پوری کی۔بارش کے متاثرین کا سروے تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور انہیں جلد ریلیف مل جائے گا۔موٹروے کا افتتاح ہو چکا ہے اور سندھ حکومت کا مو¿قف ہے کہ مقامی لوگوں کو نوکریاں دیں۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے ساتھ یو سی شادی شہید کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ اور سابق وزیر اعلیٰ کا ولیج کشمیر کاٹوہار کا دورہ, وزیراعلیٰ سندھ اور سابق وزیراعلیٰ نے بارش متاثرین سے ملاقات کی، اور ان کے مسائل سنے,متاثرین نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپنے مسائل بیان کیے,وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جن کے مال مویشی کا نقصان ہوا ہے، ا±ن کی بھی مدد کریں گے میں سمجھتا ہوں،آپ تکلیف میں ہیں آپ کو گھروں کی تعمیر کے لیے پیسے جنوری سے دینا شروع کریں گے۔
مراد علی شاہ سخت جواب

مزیدخبریں