وقار احمد کا بلا مقابلہ انتخاب اراکین  کے اعتماد کا مظہر ہے‘ غلام رسول لاشاری


کراچی (نیوز رپورٹر) فلاحی انجمن ہول سیل ویجی ٹیبل مارکیٹ نئی سبزی منڈی کراچی کے عہدے داران کے تنظیمی اجلاس میں متفقہ طور پر انجمن کے جنرل باڈی اجلاس منظور کی گئی توسیع اور تبدیلی کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت انجمن کے چیئرمین حاجی غلام رسول لاشاری نے کی جبکہ اجلاس کے شرکا میں فلاحی انجمن کے وائس چیئرمین حافظ منیر احمد ، صدر شیخ محمد شاہجہاں، سینئیر نائب صدر حاجی علیم الدین، نائب صدر فیصل یونس، جنرل سیکریٹری محمد حیات، جوائنٹ سیکریٹری سلیمان خواجہ، ریلیشن اینڈرابطہ سیکریٹری حماد اللہ اور کوآرڈینیٹرچوہدری مقصود احمد شامل تھے۔ اس موقع پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والے نائب صدر وقار احمد، ڈپٹی سیکریٹری نادر علی میمن، خازن شہزر سلیم، نائب خازن برکت خواجہ اورپبلیسٹی سیکریٹری حافظ امان اللہ کے ناموں کی منظوری دی گئی۔ فلاحی انجمن کی مرکزی کابینہ چیئرمین غلام رسول لاشاری، وائس چیئرمین حافظ منیر احمد، صدر شیخ محمد شاہجہاں، سینئر نائب صدر حاجی علیم الدین،نائب صدر اول وقار احمد، نائب صدر دوم فیصل یونس، جنرل سیکریٹری محمد حیات، جوائنٹ سیکریٹری سلیمان خواجہ، ڈپٹی سیکریٹری نادر علی میمن، خازن شہزر سلیم، نائب خازن برکت خواجہ، پبلیسٹی سیکریٹری حافظ امان اللہ، ریلیشن اینڈرابطہ سیکریٹری حماد اللہ اور کوآرڈینیٹر چوہدری مقصود احمد پر مشتمل ہوگی۔ اجلاس میں فلاحی انجمن کے نئے عہدے داروں نے چیئرمین حاجی غلام رسول لاشاری اور انجمن کے بانی صدر شیخ محمد شاہجہاں سمیت انجمن کے تمام اراکین و عہدے داروں کو اس بات کی یقین دہای کروائی کہ پاکستان کی سب سے بڑی فروٹ منڈی کو دنیا کی بہترین فروٹ منڈی بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے اور سبزی منڈی سے جڑے ہوئے ہر فرد کو انجمن کے پلیٹ فارم پر متحد کر کے سبزی منڈی سے وابستہ تمام طبقات کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے۔فلاحی انجمن کے چیئرمیں حاجی غلام رسول لاشاری نے نئے عہدے داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کاروباری رہنماوںوقار احمد، نادر علی میمن، شہزر سلیم برکت خواجہ اور حافظ امان اللہ کا بلا مقابلہ منتخب ہونا انجمن کے تمام اراکین کی دور اندیشی کا ثبوت ہے۔ کراچی سبزی منڈی کو عالمی معیار کی سبزی و فروٹ منڈی بنانے کے لئے نوجوان قیادت کے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں ہیں۔فلاحی انجمن ہول سیل ویجیٹیبل مارکیٹ کے نئے عہدیداروں کی متفقہ بلامقابلہ کامیابی کا سہرا انجمن کے اراکین کے سر جاتا ہے۔ امید ہے کہ نئی قیادت سینیئر ساتھیوں کی رہنمائی کے ساتھ سبزی منڈی کے  بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے میں اپنی بہترین صلاحیتیں استعمال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن