اچی (نیوز رپورٹر) ہاشمانیزاسپتال کے زیر اہتمام کانوں کے علاج کے لیئے چارروزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا فلاحی ادارے اور نجی اسپتال کے اشتراک سے چار روزہ مفت طبی کیمپ میں ماہرین امراض نے مستحقین کے مفت آپریشن اور کان سے متعلق مختلف امراض کی سرجری کی گئی ۔طبی ماہرین کے مطابق کان کا پردا پھٹ جانے سے انفیکشن کے خدشات میں اضافہ ہوجا تا ہے ۔ڈاکٹرزکے مطابق بہتے ہوئے کان سے پیپ نکلنے کا عمل تین گھنٹے تک جارہی رہتا ہے ڈاکڑ ز کا کہنا تھا کہ اس پاکستان میں مختلف ادارے اس طرح کی سرجری کے پچاس ہزار سے ایک لاکھ پچاس ہزار تک وصول کیئے جاتے ہیں ۔پیدائشی گونگے بچوں کے لیئے گوگلی پلانٹ لگا کر سرجری کی جاتی ہے جس سے وہ بولنے اورسنے کے قابل ہوجاتے ہیں اس طرح کے بچے جو کہ پیدائشی گونگے ،بہرے ہوتے ہیں وہ گوگلی پلانٹ کی سرجری سے زندگی کے ہر شعبے میں کام کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں چارروزہ مفت طبی کیمپ میں ڈاکٹر ہارون خان ۔ ڈاکٹر شوکت ملک ۔ڈاکٹر انور معین خان۔ڈاکٹر جنید اور دیگر ڈاکٹر نے ہاشمانی ز اسپتال میں لگائے گئے ایئر مفت طبی کیمپ میں اپنی خدمات انجام دیں۔