سانحہ اے پی ایس، قصبہ علیگڑھ ، سقوط ڈھاکہ اور ایم کیو ایم شہدا کے ایصال و ثواب کیلئے فاتحہ خوانی  آج ہوگی


کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 
کے زیر اہتمام سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا، سانحہ سقوط ڈھاکہ، سانحہ قصبہ علیگڑھ اور ایم کیو ایم کے تمام شہدا کی یاد میں یوم شہدا کی مرکزی تقریب ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں آج منعقد ہوگی جس میں تمام شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا جائے گا اور شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس تقریب میں ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات کے کارکنان، ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن