سرائے مغل(نامہ نگار) کھنڈرات نما ہیڈ بلوکی روڈ کے ارد گرد کے گنے کے کاشتکاروںکو اپنی فصل شوگر ملوں تک لیجانے میں شدید مشکلات کا سامنا۔ سڑک کے کھڈوں میں ایکسل ٹوٹ جانے سے سڑک بلاک ہونا روز کا معمول بن گیا۔ مسافر اور ٹریفک کی گاڑیا ں بھی کئی کئی گھنٹے ٹریفک رک جانے سے خوار ہو گئے۔ انتظامےہ خاموش تماشائی بن گئی عوامی سماجی حلقوں اور کسانوں نے ٹوٹی سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ شہری ملک محمد اکرم بوٹا کا کہنا ہے کہ اس سڑک کو کھنڈر بنے کئی سال ہو چکے ہیں مگر نہ ہی سابقہ اور نہ ہی موجودہ حکمرانوں نے اس سڑک کی تعمیر کی ہے ۔ اکرم، زین العابدین اور دیگر درجنوں شہریوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں حکمران پارٹی کے حلقہ کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران کی بجائے جماعت اسلامی کے امیدوار حاجی محمد رمضان کو کامیاب کرائیں گے ۔