بچیانہ (نمائندہ نوائے وقت) ناجائز ٹرانسپورٹ کا اڈاعوام کے لیے مشکلات کا سبب بن چکا ہے عرصہ دو سال سے سہولت بازار سے متصل خالی جگہ پر ناجائز ٹرانسپورٹ کے اڈے سے سکول کی بچیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تنگ راستوں پر ویگنوں کو کھڑا کرکے عوام کی گزر گاہوں کو بند کر دیا گیا ہے یہاں پر لڑکیوں کے گرلز سکول موجود ہیں سٹوڈنٹس کے لیے بے پناہ مسائل پیدا ہو چکے ہیں۔عوام کی ڈی سی فیصل آباد سے اپیل ہے کہ ناجائز اڈے کو ختم کر کے گزر گاہ کو اپنی اصلی حالت میں بحال کیا جائے۔