شیخوپورہ ونواح میں منی پٹرول پمپس کی بھرمار،‘ شہریوں کا احتجاج

شیخوپورہ(عظیم علی شیخ، سید علی معظم رضوی سے) شہر اور گردونواح میں منی پٹرول پمپس کی بھرمار، تعداد سینکڑوں تک پہنچ گئی، ضلعی انتظامیہ قابو پانے میں ناکام، آتشزدگی کے خدشات میں اضافہ، شہری حلقوں کا شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق شہر اور نواحی علاقوں میں منی پٹرول پمپس کی بھرمار ہوگئی ہے شہری آبادیوں میں جگہ جگہ یہ غیر قانونی دھند ہ کیا جارہا ہے جبکہ ایک ایک روڈ پر کئی کئی دکانیں بن چکی ہیں جہاں بغیر این او سی اور بغیر کسی طرح کے حفاظتی اقدامات کے روزانہ پٹرول فروخت کیا جارہا ہے اسی طرح نواحی علاقوں میں بھی ہر قصبہ اور گاؤں میں پٹرول ایجنسیاں قائم ہیں جن کی اکثریت آبادیوں میں بنائی گئی ہیں جہاں پٹرول گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں بھرے جانے سمیت گیلنوں کی شکل میں بھی فروخت کیا جارہا ہے، شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...