پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار) شہر کی اہم شاہرائوں پرٹریفک مکمل جام، لاہور روڈ،حافظ آبادروڈپر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگنا معمول بن چکا ،واضح رہے کہ چند یوم قبل ڈی پی او حافظ آباد کے حکم اور ڈی ایس پی ٹریفک کی ہدایت جاری ہونے کے بعد سکولوںکے ا وقات کار کے دوران مین بازار اور عاقل بازار میں ٹریفک پولیس کے اہلکار نظر آئے اور پھر غائب ہوگئے جبکہ راہگیر اپنی مدد کے تحت ٹریفک بحال کرانے کی کوشش کرتے رہے ۔عوامی حلقوں نے اس پر سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے گزرنے والی ان شاہرائوں پر پر مستقل ایک اہلکار تعینات کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثرنہ ہو۔
پنڈی بھٹیاںـ: اہم سڑکو ں پرٹریفک مکمل جام،پولیس غائب
Dec 16, 2022