عمران خان بند گلی میں پھنس چکے ‘نواز شریف پنجاب میں الیکشن کبھی نہیں ہارے:جاوید ہاشمی ودیگر


قطب پور (نامہ نگار) وزیر مملکت برائے داخلہ عبد الرحمن خان کانجو اور مرکزی رہنما مسلم لیگ ن مخدوم جاوید ہاشمی فاروق ہاشمی صغیر احمد بھٹہ نے کہا کہ عمران نیازی اور تحریک انصاف ملک میں انارکی پیدا کرنے کا کوئی موقع کوہاتھ سے جانے نہیں دیتی ان کا ایک ہی مشن ہے کہ مجھے اقتدار ہر حال میں چاہیے اس کیلئے ملک تباہ کیوں نہ ہوجائے ہر روز میڈیا پر یہ کہناہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو رہا ہے اس کا کیا مطلب ہے اس سے پہلے سابق وزیر خزانہ سے صوبائی وزیر کے ذریعے لابنگ کی گئی تاکہ پاکستان کوآئی ایم ایف سے کچھ نہ مل سکے اب بھی بجائے مل بیٹھ کر ٹیبل ٹاک کرنے عمران نیازی اور اس کے ہواری یہ چاہتے ہیں کہ انہیں ملک میں قومی اسمبلی کا الیکشن جلدمل جائے صوبائی اسمبلی توڑنے کا روز اعلان کرتے ہے اور پھر ایک نئی ڈیٹ دے دیتے ہیں عمران خان بند گلی میں پہنچ چکے ہے جہاں سے نکلنا مشکل ہوگا کبھی امریکہ کے خلاف بیانیہ اور کبھی لاشوں پر سیاست اور دیگر معاملات میں فیل ہونے کے بعد ہر روز ایک نیا یوٹرن لیتے ہیں ملک میں مہنگائی میں کمی اور پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کی جارہی ہے میاں محمد نواز شریف جب پاکستان اتریں گے تو انکا یاد گار استقبال کیا جائےگا میاں نواز شریف کبھی پنجاب کے الیکشن نہیں ہارے وہ اب بھی کامیابی حاصل کرینگے بعد ازمخدوم جاوید ہاشمی نے عبد الرحمن خان کانجو کے سسر اور سعد خورشید کانجو کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
عبد الرحمن کانجو

ای پیپر دی نیشن