چیف جسٹس پاکستان یقین دہانی پر پنجاب بار کونسل کی ہڑتال م¶خر

Dec 16, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب بار کونسل نے گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان کی یقین دہانی پر اپنی جاری ہڑتال کو 7 روز کے لئے مو¿خر کر دیا ہے۔ اس ضمن میں وائس چیئرمین پنجاب بار سید جعفر طیار بخاری کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی اور وکلاء کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی، دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کے اندراج اور دوران ہڑتال مقدمات دائر کرنے کی بندش پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس پر چیف جسٹس پاکستان کی یقین دہانی پر 7 روز کے لئے احتجاج کی کال ملتوی کردی گئی ۔ اس بابت کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں ہڑتال، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا و کنونشن کے 12 دسمبر کو کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ اس مدت کے بعد مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ہڑتال اور عدالتی تالہ بندی کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
 پنجاب بار کونسل 

مزیدخبریں