پی ای سی نے انجینئرنگ طلبہ کی رجسٹریشن کی یقین دہانی کرادی، ہائی کورٹ نے رٹ نمٹادی 

Dec 16, 2022


ملتان( سپیشل رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس شاہد جمیل نے پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کی اس یقین دہانی پررٹ نمٹادی کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے توسط سے بی ایس سی انجینئرنگ کرنے والے تمام طلبا اور طالبات کا ایک ماہ کے اندر رجسٹریشن کا پراسس مکمل کرلیاجائے گا اور اس ادارے کی بہاءالدین زکریا یونیو رسٹی سے الحاق کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی ایکریڈیٹیشن بھی کردی جائے گی۔
 رٹ نمٹا دی

مزیدخبریں