ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا مکمل منصوبوں کوبجلی گیس کنکشن فراہمی میں تاخیر کا نوٹس

Dec 16, 2022


ملتان( خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفرنے جنوبی پنجاب میں صحت کے شعبے میں اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے میگا پراجیکٹس کو بجلی اور گیس کنکشن کی فراہمی میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا ہے۔انہوں نے ورچوئل اجلاس میں میپکو اور ایس این جی پی ایل حکام کو ان منصوبوں کو کنکشن فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ورچوئل اجلاس میں جنوبی پنجاب کے سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر، وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی، پرنسپل رحیم یار خان میڈیکل کالج،پرنسپل ڈی جی خان میڈیکل کالج کے علاوہ جی ایم ایس این جی پی ایل،چیف ایگزیکٹیو میپکو، پراجیکٹ منیجر آئی ڈیپ اور پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے حکام شریک ہوئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے کہا کہ منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل کا مقصد عوام تک انکے بروقت ثمرات پہنچانا ہوتا ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں کروڑوں روپے کی رقم جمع کرانے کے باوجود بجلی گیس کی فراہمی میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو میپکو اور جی ایم ایس اجن جی پی ایل نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو منصوبوں کو بجلی اور گیس کنکشن فراہمی بارے بریفنگ دی۔
 ایڈیشنل چیف سیکرٹری

مزیدخبریں