ملتان(وقائع نگار خصوصی)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نوائے وقت ملتان میں نیوروسرجری آپرےشن تھیٹر کی مشینوں کی خرابی سے متعلق چھپنے والی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے نیوروسرجری وارڈانتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وائس چانسلر نے گزشتہ روز وارڈ کے سربراہ ڈاکٹر زاہد حسین اوردےگر سینئر ڈاکٹروں کو اپنے دفتر میں طلب کیا اوران سے مشینوں کی بندش کی تفصیلی رپورٹ لینے کے بعد متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی ہے کہ نیوروسرجری کے آپریشن تھیٹر کی مشینوں کو ٹھیک کرنے کے لئے آنے والے اخراجات سے انھیں آگاہ کیا جائے تاکہ کم سے کم وقت میں مشینوں کی مرمت کروائی جا سکے ۔
نوٹس