ملتان ( خبر نگار خصوصی)صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی سے پنجاب فروٹ اینڈ ویجٹیبل آڑھتیاں ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ پنجاب حکومت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(روڈا) کے ایریا میں نئی منڈی کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اور اس منڈی کو ایسے جدید نظام کے ذریعے استوار کرے گی جس سے کاشتکاروں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اور ان کو اپنی محنت کا معقول معاوضہ مل سکے گا۔انہوں نے کہا کہ منڈی عالمی کے مطابق آپریٹ ہو گی اور سٹیک ہولڈرز آن بورڈ ہوں گے۔ قبل ازیں آڑھتیاں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے صوبائی وزیر کو نئی منڈی کے لیے 200ایکڑ کی بجائے 300ایکڑ ایریا آلاٹ کرنے،فنڈز کی کمی کا شکار آڑھتوں کی مالی معاونت اور ورکنگ ہولڈرز آڑھتوں کو ہی لائسنس جاری کرنے جیسے مطالبات پیش کئے۔صوبائی وزیر نے وفد کے اراکین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں چیئرمین آڑھتیاں محمد امین بھٹی، نائب صدور حافظ طاہر،خرم منیر اور جنرل سیکرٹری حاجی رحمان بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر زراعت