سکولوں کے سربراہوں ، اورتعلیمی افسروں کے ہیڈ الاﺅنسز میں اضافے کافیصلہ 

Dec 16, 2022


ملتان(نیوز رپورٹر)محکمہ سکولز نے سکولوں کے سربراہوں ، اورتعلیمی افسروں کے ہیڈ الاﺅنسز میں اضافے کافیصلہ کرلیا تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے پنجاب بھر کے سکولوںکے سربراہوں ، سی ای او، اور ڈی پی آئیز کے الاﺅنسز میں اضافے کافیصلہ کیا ہے جس کی سمری تیار کرلی گئی ہے ذرائع کے مطابق نئے سمری کے مطابق گریڈ 20 میں کام کرنے والے افسر ڈی پی آئیز ایلیمنٹری، سکینڈری کےلئے 8ہزا رروپے، ایڈیشنل ڈی پی آئیز کےلئے 6ہزار روپے ، سی ای اوز، ڈی ای او ، ڈویڑنل ڈائریکٹرز گریڈ 19 میں کام کرنے والوں کےلئے 5ہزار روپے ، گریڈ 18 میں کا م کرنے والے ڈپٹی ڈی ای اوز ، ہیڈ ماسٹرز ، سینئر ہیڈ ماسٹرزز کےلئے 4ہزار روپے ماہانہ، گریڈ 17 میں کام کرنے والے ہیڈ ماسٹر ، مسٹریس اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کےلئے 3ہزار روپے، ہیڈ ٹیچرز کے لئے 15ہزا روپے، ہیڈ ٹیچر پرائمری سکول کےلئے 10ہزار روپے، جبکہ ٹیچنگ الاﺅنس 10 ہزارروپے ماہانہ کرنے تجویز تیار کی گئی ہے جس کو جلد منظوری کے بعد لاگو کردیاجائیگا۔
 ہیڈ الاونسز 

مزیدخبریں