کلر سیداں (نامہ نگار)کلر سیداں پولیس نے اشتہاری مجرم کو بھگانے اور گرفتاری سے بچنے میں مدد کرنے پر ملزم کے بھائی کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم ثاقب ظہور سکنہ جناح کالونی اپنے گھر میں موجود ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس جونہی ملزم ثاقب ظہور کے مکان کے قریب پہنچی تو گلی کے ایک کونے پر کھڑے ایک عاطف محمود نے با آواز بلند کہا کہ ثاقب بھائی فورا بھاگ جاؤ پولیس آ گئی ہے ۔
جس پر ثاقب ظہور اپنے گھر سے نکل کر کھلی ویران جگہ کی طرف اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر بھاگ گیا اور پولیس نے اس کے بھائی کو قابو کرلیا۔