مری (نامہ نگار خصوصی)آغوش کالج مری میں بچوں کی ذہنی استعداد اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے"العلم کوئز" مقابلے کا انعقاد کرایا گیا ۔ جس میں آغوش کالج مری کے چاروں ہاؤسز کی سینئر اور جونیئر طلبہ پر مشتمل ٹیمز نے شرکت کی ۔ مقابلے میں جناح ہاؤس کی ٹیم نے پہلی، ٹیپو ہاس کی ٹیم نے دوسری جبکہ قاسم ہاس نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل(ر)خداداد خان ممبر بی او گی اور ایئر مارشل (ر) فاروق حبیب نیشنل ڈائریکٹر آغوش ہومز نے پرنسپل کے ہمراہ جیتنے والی ٹیمز میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔
پرنسپل آغوش کالج مری نے اس موقع پر کہا کہ آغوش کالج مری بین الاقوامی سطح کی تعلیمی کا اقامتی ادارہ ہے۔ جہاں یتیم بچوں کو رہائش، تعلیم و تربیت، خوراک اور دیگر سہولیات مفت میسر ہیں۔
آغوش کالج مری میں "العلم کوئز" مقابلے
Dec 16, 2022