ڈھرنال (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل فتح جنگ کے نائب صدر و سابق امیدوار وائس چئیرمین یونین کونسل ڈھرنال سردارغلام قادر جھنڈیال نے کہا ہے پیپلزپارٹی ہی غریب عوام کی نمائندہ جماعت بلاول بھٹو زرداری اگلے وزیراعظم ہوں گے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی اسمبلیاں توڑنے کا خواب کبھی پورانہیں ہوگا نوائے وقت سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ یوٹرن کی سیاست کی خیبر پختونخواہ اور پنجاب اسمبلیاں توڑنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا اپنے اقتدار کے لئے غلط فہمیاں پھیلانے والے قوم سے ہر گز مخلص نہیں انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت سردار سلیم حیدر خان عوامی مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اورانشااللہ عوام کے حقوق کا تحفظ پیپلزپارٹی کا ہی خاصہ ہے انہوں نے کہا کہ اپنے فیصلوں پر یوٹرن اور پچھتانا عمران خان کی سرشت میں شامل ہے اسمبلیوں کے معاملہ پر بھی جلد یوٹرن لیں گے انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کاحل جمہوریت ڈائیلاگ اور برداشت میں ہے ۔
پیپلزپارٹی عوام کی نمائندہ جماعت، بلاول اگلے وزیراعظم ہونگے،غلام قادر جھنڈیال
Dec 16, 2022