موبی لنک بینک  نے 'قوت '  کیساتھ اہم اشتراک قائم کرلیا 


اسلام آباد(نامہ نگار ) پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے ٹیکنالوجی خدمات فراہم کرنے والے ادارے انڈسٹرس کے فن ٹیک ونگ 'قوت ' (Quwat)کے ساتھ اہم اشتراک قائم کرلیا ہے۔ اس اشتراک کا مقصد پاکستان بھر میں لاکھوں صارفین کی ضروریات پوری کرنا ہے، اور افراد کے ساتھ ساتھ چھوٹے و درمیانی کاروبار (ایس ایم ایز) کو جدت انگیز ڈیجیٹل مالیاتی مصنوعات اور خدمات کا مستحکم پورٹ فولیو پیش کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن