راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ویمن ونگ جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ16 دسمبر ہماری تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب 1971 میں سقوط مشرقی پاکستان ہوا،تو دوسری جانب 2014 میں سانحہ اے پی ایس،جس میں معصوم پھول جیسے بچے دہشت گردی کا نشانہ بنے،سانحہ اے پی ایس کے بعد سیاسی قیادت نے ماؤں اور پاکستانی عوام کو یقین دلایا تھا کہ ان معصوم بچوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی لیکن 8 سال ہونے کو ہیں،ان کرداروں کو ابھی تک سزائیں نہیں دی جاسکیں۔
16 دسمبر، سقوط مشرقی پاکستان اورسانحہ اے پی ایس،معصوم بچے دہشت گردی کا نشانہ بنے،عائشہ سید
Dec 16, 2022