گورڈن کالج کی نجکاری تعلیم کا حق چھیننے کی  بھیانک سازش، سرفراز افضل

Dec 16, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سابق مشیر وزیراعلی پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری امور نوجوانان چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ گورڈن کالج کی نجکاری متوسط طبقے کے نوجوانوں سے تعلیم کا حق چھیننے کی ایک بھیانک سازش اور خواب ہے جسے راولپنڈی کے بیٹے کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورڈن کالج بچاؤ تحریک کے راہنما اور ایم ایس ایف پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مقبول احمد خان سے ملاقات کے دوران بات  چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ اگر گورڈن کالج کی نجکاری کا فیصلہ فی الفور واپس نہ لیا گیا تو ہم راولپنڈی کے بیٹے اپنے نوجوانوں کے حق کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے ،وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو چاہئے کہ وہ خود اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں ،گورڈن کالج کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں