پشاور میں میچز بارے بیان، جاوید آفریدی کا پی سی بی کیخلاف خاموش احتجاج کا فیصلہ


ملتان (سپورٹس ڈیسک ) پشاور میں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام سے ناخوش پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے خاموش احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کیلئے کراچی میں شیڈول ڈرافٹ میں شرکت نہیں کریں گے البتہ فرنچائز کی نمائندگی ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کریں گے۔گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا اور سی ای او فیصل حسنین نے اشارہ دیا تھا کہ شہر اور صوبے خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال سے غیر ملکی کرکٹرز مطمئن نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...