ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کے گیس ریفلنگ اور کھاد کی دکانوں کے معائنے ،جرمانے

Dec 16, 2022


وہاڑی (سپیشل رپورٹر)ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عابدہ حنیف نے میلسی میں مختلف روٹی تندور، غیر قانونی گیس ری فلنگ اور کھاد کی دکانوں کا وزٹ کیا اور 6خلاف ورزیوں پر 34ہزار روپے جرمانے کئے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عابدہ حنیف نے کہا کہ عوام کو مقرر کر دہ ریٹ اور وزن کے مطابق روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے روٹی کے وزن میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کسی کو گیس کی ری فلنگ نہیں کرنے دی جائے گی ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عابدہ حنیف نے کھاد فروخت کرنیوالوں دکانوں کو بھی چیک کیا اور کھاد زائد قیمت پر فروخت کرنے والی دکانوں کو جرمانے کئے ۔

مزیدخبریں