ملتان( سپیشل رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ارشد صابر مئیو اور صفدر سرسانہ نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کی ایف آئی آر درج نہ کرنے اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر تھانہ مخدوم رشیدکے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر اغواء ہونےوالے محمد کاشف، ارسلان سرسانہ اور مرسلین سرسانہ جن کی بعد میں لاشیں ملیں اور میڈیکل رپورٹ میں ان کے ساتھ زیادتی بھی ثابت ہوگئی لیکن تھانہ مخدوم رشید کے ایس ایچ او مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل نہیں کر رہے اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ورنہ ر آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
بچوں کےساتھ زیادتی‘ قتل‘ ملزم آزاد، وکلاءکا احتجاجی مظاہرہ
Dec 16, 2022