لودھراں (خبر نگار ) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ظہیر احمد میو¿ نے کہا ہے کہ ضلع لودھراں میں کسی بھی جگہ آٹے کا بحران نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سبسڈائزڈ آٹے کی مارکیٹ میں فراہمی کویقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے یہاں ضلع لودھراں کے مختلف مقامات پر سبسڈائزاڈ آٹے کی دستیابی اور فلورملز میں سرکاری کوٹہ کے مطابق گندم کی پسائی کے عمل جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو سبسڈائزاڈ ریٹ پر معیاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فلور ملز میں سرکاری کوٹہ کے مطابق گندم کی گرائنڈنگ کے عمل کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے