لاہور : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے قومی ویمن کرکٹر سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں انہوں نے ویمنز ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انگلینڈ روانگی سے قبل ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر کے ہمراہ قومی ویمنز کرکٹرز سے ملاقات کی جس دوران کرکٹر سدرا امین ، ڈیانا بیگ اور طوبیٰ حسن موجود تھیں۔قومی کرکٹ ٹیم نے ملالہ یوسفزئی کو دستخط شدہ شرٹ اور جیکٹ پیش کی، جبکہ ملالہ نے قومی کرکٹر کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقعے پر ملالہ کا کہنا تھا کہ پریکٹس جاری رکھیں اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھیں، اس بات پر یقین رکھیں کہ اگر آپ نے ماضی میں کیا ہے تو آپ اب بھی کر سکتی ہیں۔
Nobel Peace Prize laureate Malala Yousafzai interacts with members of the Pakistan women's cricket team. #BackOurGirls pic.twitter.com/unErja5REW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2022
ملالہ کاکہنا تھا کہ بچیاں ویمنزکرکٹرز کوٹی وی پر دیکھتی ہیں تو ان میں شوق بڑھتا ہے. اپنے کھیل سے جتنا ہو سکتا ہے انجوائے کریں، چیلنج کو قبول کرنا سیکھیں، کامیابی ملے گی۔