کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر سیف الرحمان نے شہر میں 100نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر قائد کی مارکیٹوں، پارکوں اور بس اسٹاپس پر 100 نئے ٹوائلٹس کی سہولت فراہم کی جائےگی، جن میں نصف ٹوائلٹ خواتین کے لیے مختص ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیےسول سوسائٹی اور غیر سرکاری ادارے تعاون کریں گے جبکہ بلدیہ عظمیٰ ان ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیے جگہ فراہم کرے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ معروف آرکیٹکٹ ان ٹوائلٹس کو ڈیزائن کررہے ہیں۔
کراچی میں 100نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا اعلان
Dec 16, 2022 | 19:44