سفارتخانوں میں تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مسلسل گرتی جا رہی ہے، وزیر خارجہ کے دوروں پر پونے دو ارب روپے خرچ کیے گئے، سفارتخانوں میں تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ معاشی صورتحال کا براہ راست تعلق سیاسی صورتحال سے ہے، حکومت کا ہر شخص اربوں روپے لوٹ کر باہر لے گیا ہے، انہیں لگتا ہے اپنی گھڑی بیچنا اور ہیلی کاپٹر استعمال کرنا جرم ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں اور 11 سو ارب روپے چھوڑے جا رہے ہیں، دو فنانس منسٹرز کے درمیان تماشا لگا ہوا ہے، غیر سنجیدہ حکومت ہے، دورے کرلیں، آتا جاتا کچھ نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کل اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کریں گے، ملک میں استحکام کیلئے انتخابات ہی واحد حل ہیں، اسمبلیوں کی تحلیل سے سیاسی عمل آگے بڑھے گا۔

ای پیپر دی نیشن