ہم شائد اپنے سیاسی جھگڑوں میںلاکھوں افراد جو سخت سردی میں سیلاب کی تباہ کاریوںکے نتیجے میںکھلے آسمان کے نیچے ابھی تک بے یارو مددگار مدد کے منتظر ہیں ، مگر پاکستان کی عوام سے محبت کرنےوالا سعودی عرب ، اور خادم الحرمین الشریفین کا امدادی شعبہ انہیں بھولا اور مستقل امداد جاری ہے پاکستان کے 14 اضلاع میں شاہ سلمان ریلیف کی جانب سے موسم سرما میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی تقسیم کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ پاکستان میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تحت پاکستان میں ونٹر ریلیف پیکج کی تقسیم مکمل ہو گئی ہے تاکہ سردی شروع ہونے سے پہلے ہی متاثرین کو بروقت امداد میسر ہو۔
حلقہ فکر وفن ریاض کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں نشست
سعودی عرب میں ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کی جانب سے صحافتی تنظیم پاک میڈیا فورم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں شرکاءکا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں صحافی برادری کااہم کردار ہے سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عشائیے میں حلقہ فکروفن کے صدر ڈاکٹر ریاض چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک میڈیا فورم ریاض کمیونٹی کی آواز ہے جس نے ہمیشہ مثبت صحافت کے ذریعے سیاسی،مذہبی اور ادبی سرگرمیوں کو اجاگر کیا ہے اور پاک سعودی تعلقات کو اجاگر کیا ہے جس پر ہم صحافتی ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک میڈیا فورم کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی متحرک اور فعال کردار ادا کرکے پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کر رہی ہے عشائیے کی تقریب میں پاک میڈیا فورم کے چیرمین الیاس رحیم،صدر ذکائاللہ محسن،وقار نسیم وامق،اجمل منہاس،عمران اعوان سمیت دیگر شریک تھے۔
کنگ سلمان سینٹر کی پاکستان کے 10 اضلاع میں قربانی کے گوشت کی تقسیم
شاہ سلمان سینٹر کا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے سردیوں کا امدادی پیکیج ونٹر امدادی پیکج جن 14 اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں گانچے، سکردو، نگر، استور، غزر، چترال، سوات، اپر دیر، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، دادو، جام شورو، بدین اور قمبر شھدا کوٹ شامل ہیں۔
امدادی پیکج میں 50 ہزار رضائیاں اور 25 ہزار ونٹر کٹس شامل ہیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات
موجود ہیں۔کنگ سلمان سینٹر نے امدادی سامان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور صوبائی حکومت کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا گیا ہے جس سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے ہیں۔
سردیوں سے بچانے کے لیے ایک خصوصی منصوبے کا آغاز
شاہ سلمان امدادی منصوبے کے تحت متاثرین میں رضائیاں، گرم کپڑے اور چادریں تقسیم کی جائیں گی۔ رواں سال غیر معمولی طور پر تیز مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے جان لیوا سیلاب نے پاکستان میں تین کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے۔کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی امداد کی فراہمی شروع کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ونٹر پیکج کے تحت پاکستان کے 14 اضلاع بشمول گانچے، سکردو، نگر، استور، غزر، چترال، سوات، اپر دیر، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، دادو، جام شورو اور قمبر شھدا کوٹ میں امدادی سامان تقسیم کیا جا ربا ہے۔یہ منصوبہ مملکت سعودی عرب کے انسانی امداد پروگرام کے تحت شروع کیا گیا ہے جو شاہ سلمان انسانی امداد کے پروگرام اور ریلیف سینٹر کے اشتراک سے پاکستان کے سرد ترین علاقوں میں رہنے والے ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرے گا۔ ونٹر پیکیج میں 50000 رضائیاں اور 25000 ونٹر کٹس بیں جن میں مردانہ و زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔ امدادی سامان کے ذریعے 175000 افراد مستفید ہوں گے۔
کوڑہ گھر اور گاڑی سے شاہراہ پر پھینکنے پر جرمانہ ہوگا
سعودی عرب میں ویسٹ مینیجمنٹ ریگولیشن کی خلاف ورزی پر ہزاروں ریال کے جرمانے متوقع ہیں۔سعودی عرب میں ویسٹ مینیجمنٹ کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’ری سائکلنگ کے لیے کچرے سے چیزیں نکالنا اور ان کی درجہ بندی کرنا قابل سزا جرم ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے یہ بھی کہا ہے کہ ’ڈسٹ بن سے کچرا نکالنے اور ری سائکلنگ کے لیے ان کی درجہ بندی کرنے پر کم از کم ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔‘جو تعمیراتی سامان کا ملبہ یا اصلاح ومرمت کے دوران نکلنے والا سامان کسی اور کے پلاٹ یا پبلک مقامات پر پھینکے گا اس کو 50 ہزار ریال کا جرمانہ ہو گا۔‘مرکز کے مطابق ’اگر تعمیر یا انہدام کی وجہ سے جمع ہونے والے کچرے کوصاف نہیں کیا گیا تو اس پر 20 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو گا۔‘بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’اگر کسی شخص نے چلتے ہوئے، گاڑی کی کھڑکی یا عمارت سے کچرا پھینکا تو اس کو 200 سے لے کر ایک ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو گا‘۔
پاکستان مسلم لیگ کا عشائیہ
پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب جدہ کے منتحب سیکٹریری جنرل مہر عبدالخالق لک صاحب کے اعزاز میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی نے پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکٹریری جنرل سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان صاحب۔ایڈوکیٹ جنرل چوہدری بلو شیر وڑائچ اور وائس چیرمین عبدالشکور راجپوت اور دیگر مسلم لیگی وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع سنئیر راہنما عرفان الحسن سدرہ۔ رانا فرمان علی۔حافظ احمد دین لک۔ممبر مجلس عاملہ و نائب صدر جدہ بشارت علی۔نائب صدر سعودی عرب عبدالرحیم وینس۔سید اجمل شاہ۔ممبر مجلس عاملہ غلام مصطفی۔مرکزی ڈپٹی ھیڈ سوشل میڈیا سعودی عرب زوھیب شہزاد کھوکھر۔ڈپٹی ھیڈ میڈیا سعودی عرب احتشام سلیم رامے۔احسن مسعود ھیڈ میڈیا سعودی عرب اور سعودی عرب کے بے شمار کارکنوں اور عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔