لاہور(کامرس رپورٹر) ڈپٹی رجسٹرار کوآپرٹوز ساجد حسین نے سالانہ اجلاس عام نہ کرانے والی سوسائٹیوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔ نوٹس آڈٹ اینڈ اکائونٹس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ، الحجاز کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹی، پاکستان میڈیکل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ لاہور، ٹیلی کمیونیکیشن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کو جاری کئے گئے۔