کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی۔ بینچ مارک 100 انڈیکس 679پوائنٹس اضافے کے بعد 66100 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 66346 پوائنٹس تک بھی پہنچا تھا لیکن منافع کے حصول کی خاطر بعض سیکٹر میں فروخت بڑھ جانے سے تیزی کی شدت میں کمی آئی۔ کاروباری حجم جمعرات کے مقابلے میں 77.47فیصد زائد رہا اور مارکیٹ سرمائے میں بھی 1کھرب 29کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور مجموعی سرمایہ ایک بار پھر95کھرب کی سطح کو عبور کرگیا۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، پھر66ہزارکی نفسیاتی حد عبور
Dec 16, 2023