لاہور(سپورٹس رپورٹر)پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے پہلی اننگز میں دو وکٹوں پر 132 رنز بنا لئے ہیں۔ امام الحق اور عبداللہ شفیق نے 74 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ عبداللہ شفیق 42 کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 38 جبکہ خرم شہزاد 7 رنز بنا رکھے ہیں۔اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی نا مکمل اننگز کا آغاز 5 وکٹوں پر 346 رنز سے کیا اور پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے فوری بعد 487 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ مچل مارش کو 90 رنز پر خرم شہزاد نے پویلین کا راستہ دکھایا۔ ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے اپنے افتتاحی میچ کو چھ وکٹیں حاصل کر کے یادگار بنایا۔ دوسرے ڈیبیوٹنٹ خرم شہزاد کے ہاتھ دو وکٹیں آئیں جبکہ شاہین شاہ، فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاسل کی۔ فاسٹ بائولر عامر جمال ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے 14 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔عامر جمال نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔عامر جمال آسٹریلیا میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے دوسرے پاکستانی ہیں، عارف بٹ نے 1964ء میں میلبورن میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ خرم شہزاد اور عامر جمال نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی 71 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں پہلا واقعہ ہے جہاں ڈیبیو کرنیوالے بائولرز نے 8 وکٹیں حاصل کی ہوں۔