پرتھ ٹیسٹ کا تیسرا روز: 241 رنز پر پاکستان کی آٹھویں وکٹ گرگئی، 246 رنز کا خسارہ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں ہونے والے ٹیسٹ کا آج تیسرا روز ہے اور اس وقت پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان ٹیم نے اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا تاہم اب پاکستان کے 241 رنز پر 8 وکٹیں گرچکی ہیں۔دن کے آغاز پر خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا، جب کہ بابر اعظم کو 21 رنز پر مچیل مارش نے پویلین لوٹایا۔امام الحق کو 62 رنز پر نیتھن لائن نے، سرفراز احمد کو 3 رنز پر مچیل اسٹارک نے جب کہ سعود شکیل 28 رنز پر جوش ہیزل ووڈ اور فہیم اشرف9 رنز پر پیٹ کمنز کا شکار بنے۔

ای پیپر دی نیشن