لاہور (کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے سربراہ مولانا محمد علی قادری رحمت علی ملک، یونس قادری، جنید علی قادری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس وقت غزہ کے انسانی المیہ پر مسلم امہ کی مجرمانہ چشم پوشی نہایت تکلیف دہ امر ہے۔ ان کی خاموشی، بے حسی ناجائز اسرائیلی ریاست کا حوصلہ بڑھا رہی ہے۔ مسلم حکمرانوں کو فوری طور پر اسرائیل کے سرپرست اور حمایتی ممالک کے ساتھ تعلقات پر فوری نظرثانی کرنی چاہئے اور ان کی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے منظم مہم بھی چلانی چاہئے۔
غزہ کے انسانی المیہ پر مسلم امہ کی مجرمانہ چشم پوشی نہایت تکلیف دہ :مولانا محمد علی قادری،رحمت علی ودیگر
Dec 16, 2023