لاہور (خصوصی نامہ نگار) ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے۔ تحفظ ختم نبوت کا کام آخرت میں جنت کے حصول کاآسان ذریعہ ہے۔ پہلی امتوں کو اجماع امت عطا نہیں کیا گیا۔ امت محمدیہ کو اجماع امت کی دولت سے نوازا گیا اورامت نے بھی کمال کیا کہ سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری عبدالعزیز، مولانا سمیع اللہ نے کیا۔ علماء کرام نے کہا کہ قادیانیت کسی مذہب و عقیدے کا نام نہیں بلکہ حضور اقدسؐ سے بغض و عناد کانام ہے۔