لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس آفس میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں جاری ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپیشل انیشئیٹوپولیس سٹیشنزپروگرام کے تحت صوبائی دارالحکومت میں 22پولیس سٹیشنز کی نئی بلڈنگز تعمیر کی جائیں گی۔ سی سی پی او لاہورنے کہا کہ تھانے پولیس کا فرنٹ فیس ہیں،انہیں خوبصورت نظر آنا چاہئے۔ لاہور کے تھانوں کوبین الاقوامی معیار کے ماڈل پولیس سٹیشنزمیں تبدیل کیا جا رہا ہے۔