افغان صوبہ فراہ میں 11 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

کابل( نوائے وقت رپورٹ ) افغانستان کے صوبہ فراہ میں وزیر تعمیرات وترقی دیہات ملا محمد یونس اخوندزادہ اور وفد نے 11 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ان ڈیموں کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر وزیر تعمیرات وترقی دیہات ملا محمد یونس اخوندزادہ نے کہا کہ یہ 11 چھوٹے ڈیم صوبے کے مختلف اضلاع میں 34 ملین افغانی کی لاگت سے بنائے جا رہے ہیں۔ جن میں سے 2 ڈیموں کی تعمیر کا کام آج شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈیم بارش کے پانی کو محفوظ کرنے اور زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے کے لیے بنائے جا رہے ہیں۔دوسری جانب فراہ کے عوام ان ڈیموں کی تعمیر پر خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ اس صوبے میں پانی کے مسائل کے خاتمے اور پانی کی سطح میں بلند ہونے کے لیے بخش آباد ڈیم سمیت یہ چھوٹے ڈیم بہت ضروری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن