لاہور (خصوصی نامہ نگار) معروف مذہبی و روحانی شخصیت،آستانہ عالیہ حضور سلطان العاشقین کے سجادہ نشین صاحبزادہ علامہ پیر محمد اقبال خان ربانی ہمدمی 67 سال کی عمر میں مختصر علالت کے باعث چھانگامانگا میں انتقال کر گئے۔ صاحبزادہ پیر محمد اقبال خان ربانی ہمدمی کا شمار پاکستان کے بزرگ نامور علماء میں ہوتا تھا۔ صاحبزادہ علامہ پیر محمد اقبال خان ربانی ہمدمی کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول چھانگا مانگا میں ادا کی گئی جس میں ملک بھر سے علماء و مشائخ، اہم قومی، سیاسی، سماجی، صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 2 صاحبزادے اور 5 صاحبزادیاں چھوڑی ہیں۔ ان کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج 11 بجے آستانہ عالیہ ہمدم چھانگا مانگا میں ہوگی۔ دعا بعد نماز ظہر ہوگی۔