لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ یکم جنوری سے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بیڈ شیٹس کا نیا نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔صفائی یقینی کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں بیڈ شیٹس روزانہ تبدیل کی جائیں گی۔ اس مقصد کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو ہربستر کیلئے 7 بیڈ شیٹس مہیا کی جائیں گی جو 3 رنگوں کی ہوں گی۔ ہر دن مختلف رنگ کی بیڈ شیٹ بچھائی جائے گی۔ایمرجنسی وارڈز کیلئے ڈسپوزیبل بیڈ شیٹس استعمال کی جائیں گی۔ ڈاکٹر جمال ناصر کی زیر صدارت پنجاب کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے پنجاب کے 135 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔
سرکاری ہسپتالوں میں تھری کلر بیڈ شیٹس کا نظام یکم جنوری سے نافذ :ڈاکٹرجمال ناصر
Dec 16, 2023