داتا گنج بخش ، شالیمار زون میںآپریشن،90 سے زائد عارضی تجاوزات کا سامان ضبط

لاہور(خبرنگار) ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی ہدایت پر داتا گنج بخش زون اور شالیمار زون کے علاقے میں انسداد تجاوزات آپریشن۔ چیف آفیسر اقبال فرید کی نگرانی میں زونل آفیسر ریگولیشن تنویر بلوچ اور زونل آفیسر شالیمار زون پارس زبیر نے فیلڈ اپریشن کیا ۔شالامار زون میں انفورسمنٹ انسپکٹر شیراز اور عارف بھٹی نے عامر روڈ، گھوڑے شاہ روڈ، شادباغ اور ملحقہ علاقوں میں انسداد تجاوزات کا آپریشن کرتے ہوئے ۔ 90 سے زائد عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کرلیا گیا۔آپریشن کے دوران 4 ٹرک سامان ضبط کرکے زونل سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔ 25 سے زائد نوٹس اور فائن ٹکٹس جاری کی گئی ۔ ڈی جی بی ٹی زون میں انفورسمنٹ انسپکٹر ملک عامر نے عملہ کے ہمراہ میو ہسپتال، گنبت روڈ، نئی انارکلی اور ملحقہ علاقوں میں انسداد تجاوزات کا گرینڈ آپریشن کیااور70 سے زائد پختہ تھڑے اور شیڈ مسمار کردیئے گئے جبکہ90 سے زائد عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کرلیا گیا۔آپریشن کے دوران 4 ٹرک سامان ضبط کرکے سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔ دوران آپریشن 25 سے زائد نوٹس اور فائن ٹکٹس جاری کی گئی ہے۔اس حوالے سے  ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کاکہنا ہے کہ تجاوزات مافیا کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کا آپریشن جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...