مجاہد ختم نبوت علامہ ممتازاعوان انتقال کرگئے ،نماز جنازہ ادا

Dec 16, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ممتازعالم دین اورمجاہد ختم نبوت علامہ ممتازاعوان انتقال کرگئے۔ آج آبائی علاقہ اوچ شریف بہاولپور میں سپردخاک کیا جائے گا۔ 56سالہ مجاہد ختم نبوت علامہ ممتازاعوان کی جامع مسجد ختم نبوت چند رائے روڑ لاہور میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم علامہ ممتاز اعوان کے جسد خاکی کو آبائی علاقہ میں منتقل کرنے سے قبل مرکز ختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہور میں نمازعشاء کے بعد نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں جماعت اسلامی کے نائب صدر لیاقت بلوچ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مفتی عاشق، حافظ شعیب الرحمن، مولانا اشرف گجر، مبلغ مولانا عبدالنعیم، جمعیت علماء اسلام ف کے صوبائی سیکرٹری نصیر احرار، پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئرمین علامہ پیر زبیر عابد، مجلس احرار کے میاں محمد اویس، پیر محمد زبیر جمیل، قاری محمد حنیف حقانی، مولانا خالد محمودسمیت علماء کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

مزیدخبریں