لاہور(نیوز رپورٹر)الجلیل ڈویلپرز کی جانب سے لاہور انٹرٹینمنٹ سٹی کی گرینڈ لانچ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے موقع پر چیئر مین الجلیل ڈویلپرز چوہدری نصر اللہ وڑائچ اور چیئرمین النور آرچرڈ خالد ڈھوڈی نے خصوصی شرکت کی اور ملک بھر سے ڈیلرز حضرات نے شرکت کر کے لاہور انٹر ٹینمنٹ سٹی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ ڈویلپرز کا کہنا تھا کہ لاہور انٹر ٹینمنٹ سٹی مین جی ٹی روڈ پر واقع ہونے کی و جہ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔ تقریب میں مینیجنگ ڈائریکٹر، الجلیل ڈویلپرز فراز حسن وڑائچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2024 میں لاہور انٹر ٹینمنٹ سٹی کا فیز فرسٹ مکمل کرنے کا عزم کرتے ہیں۔ کمرشل ڈائریکٹر ،سردار اسلم وڑائچ نے لاہور انٹر ٹینمنٹ سٹی کی خصوصیات پر روشنی ڈالی اور آنیوالے معزز مہمانوں کو پاکستان میں ہائوسنگ کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے بارے میں آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر عاطف اسلم کی پرفارمنس نے سماء باندھ دیا ۔