اسرائیل کے حوالے سے پالیسی وہی ہے جو قائد اعظمؒ نے دی تھی: خالد مسعود سندھو

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی وہی ہے جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے دی تھی۔ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ نگران وزیراعظم کا بیان افسوسناک ہے۔ بانی پاکستان کے اسرائیل اور کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک موقف پر دوسری رائے قابل قبول نہیں ہے۔جس طرح اسرائیل کیلئے امریکہ برطانیہ امداد فراہم کررہا ہے۔ اسی طرح مسلم حکمرانوں کو چاہیے اہل غزہ اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے امداد فراہم کریں۔ اسرائیل کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا اسلحہ پہنچانا اس بات کی دلیل ہے کہ اسرائیل جنگ ہار چکا ہے۔ غزہ میں اسرائیل کے مدمقابل لڑنے والے حماس مجاہدین نے واضح کر دیا ہے کہ تمہارا مقابلہ دنیا کوئی طاقت نہیں کرسکتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...