واپڈا ساڑھے 3 روپے یونٹ سستی بجلی کمپنیوں کو مہیا کررہا ہے: ندیم اقبال

لاہور(نیوز رپورٹر) واپڈا قوم کو سستی بجلی مہیا کرنے اور بڑھتی ہوئی آبادی کو پانی کی بنیادی سہولت ہنگامی طور پر مہیا کرانے کیلئے دن رات جدوجہد کررہا ہے اور مبلغ ساڑھے 3 روپے فی یونٹ سستی بجلی کمپنیوں کو مہیا کررہا ہے اور نئے ڈیموں کی تعمیر سے صنعت، زراعت کی بڑھتی ہوئی بھاری ضروریات جلد پوری کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ندیم اقبال جنرل منیجر ہائیڈل اپریشن واپڈا نے واپڈا ہائیڈل اپریشن کے ملازمین کے قومی اجلاس زیر اہتمام آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے بمقام بختیار لیبرہال لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے کارکنوں اور نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ واپڈا کی قومی ذمہ اریوں کو پورا کرنے کیلئے مثالی محنت سرانجام دینے میں کوئی کسر ایفاء نہ رکھیں۔ انہوں نے واپڈا اتھارٹی اور چیئرمین واپڈا کا دلی شکریہ ادا کیا۔مہنگائی کے دور میں کارکنوں کی اجرتوں میں اضافہ اورفلاح وبہبود کیلئے قابل قدر اقدامات کئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...