اپنے استاد کو وہیل چیئر پر شادی میں آتے دیکھ کر دلہا فرط جذبات میں رو پڑا

ایک سعودی ماہر تعلیم اپنی شادی کی رات اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا جب اس نے اپنے پروفیسر کو دیکھا تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا۔ اس دلچسپ واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس واقعے پر حیران و پریشان ہیں۔ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا بدر الجریشی جب اپنے پروفیسر ڈاکٹر زید الجہنی سے ملا تو اس کی آنکھیں چھلک پڑیں۔پروفیسر الجھنی نے اپنے ماسٹر کے شاگرد کی دعوت پر خرابی صحت کے باوجود دور سے سفر کرکے اس کی شادی میں شرکت کی اور اپنے ہونہار شاگرد کی خوشی کے لیے اپنی تکلیف کو نظرانداز کیا۔دولہے الجریشی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈاکٹر زید الجہنی کو اپنی شادی کی تقریب میں مدعو کیا جو مدینہ منورہ میں منعقد ہوئی تھی۔ میری شادی میں مہمانوں نے شرکت کی جن کا شادی ہال میں ہجوم تھا۔ تاہم میں نے پروفیسر الجھنی کو اپنی وہیل چیئر پرشادی کی تقریب میں آتے دیکھا اور ان کی صحت کی حالت کے باوجود مجھ تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔اس جذبے اورمحبت کو میں جانتا ہوں۔

اس نے مزید کہا کہ "میں اس وقت ان کا استقبال کرنے اور ان کا ہاتھ چومنے کے لیے اس کے پاس گیا۔ اس موقعے پر میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور فرط جذبات میں رو پڑا تھا۔الجریشی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر زید مدینہ کی اسلامی یونیورسٹی میں یونیورسٹی کے پروفیسر کے طور پر کام کرتے ہیں اور وہ ایک بے تکلف شاعر بھی ہیں جو ہر قسم کی شاعری لکھتے ہیں۔ مجھے بہت سے ایسے رشتے ملے جنہوں نے مجھے ان سے جوڑ دیا، جن کی ابتدا شاعری اور محبت سے ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن