کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے کمانڈر دہشتگردوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہیں اور افغانستان میں موجود پناہ گاہوں کا پاکستان میں موجود دہشتگردی سے تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پناہ گاہوں کی طرف جانے کی ضرورت ہے جہاں سے یہ نیٹ ورک آپریٹ ہوتے ہیں۔ افغان طالبان کے کمانڈر دہشتگردوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔ دہشتگرد پاکستان کے بارڈر کو کراس کرکے حملہ کرتے ہیں۔ ہمیں دہشتگردی سے متعلق کوئی حکمت عملی بنانی ہوگی۔ دہشتگردوں کو امریکی اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ نگران وزیر کا کہنا تھا کہ دوسرا تھریٹ اسی نیٹ ورک کا پاکستان کے اندر آپریٹ کرر ہا ہے۔ ڈی آئی خان میں جو ہوا اس سے پتا چلتا ہے دہشتگردی کا نیٹ ورک منظم ہے۔
افغان طالبان پاکستان میں تخریب کاری کیلئے دہشتگردوں کو سپورٹ کررہے ہیں: جان اچکزئی
Dec 16, 2023